اسرائیلی فوج اور پولیس نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں کو آج جمعہ المبارک کے موقع پر فلسطینیوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں اسی پچاس سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو
داخلے کی اجازت ہو گی۔ تاہم مغربی کنارے کے الخلیل شہر کے کسی بھی باشندے کو مقبوضہ بیت المقدس میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی جا رہی ہے جب فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ریاستی دہشت گردی میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔